بھٹکل 5/دسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے موسی نگر میں قائم کوسٹل کنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا عام اجلاس جمعہ بعد نماز عشاء مسجد سیدنا یوسف کے احاطے میں منعقد ہوا جس میں ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے گفتگو کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کو مضبوط کرنے کے تعلق سے مفید مشورے پیش کئے۔ اس موقع پر علاقہ کے ذمہ دار مولانا محمد میراں پوتے ندوی نے سابقہ میعاد کی کارگذاری رپورٹ پیش کرتے ہوئے نوجوانوں کی کاوشوں اور خدمات کا تذکرہ کیا، مولانا نے ادارہ کی ضروریات کی طرف بھی ذمہ داران کی توجہ مبذول کرائی۔ جناب اقبال پٹھان کے صدارتی خطاب کے بعد ایسوسی ایشن کی اگلی میعاد کے لئے انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر سید آدم نے انتخابات کے تعلق سے بتایا کہ 30 اراکین پر مشتمل اراکین انتظامیہ میں 7 فاونڈر ممبرس اور 4 بیرونی اراکین بھی شامل ہیں جبکہ دو ممبران کا انتخاب نومنتخب صدر کے اختیار میں ہوتا ہے۔ اس طرح دیگر 17 اراکین کے لئے انتخابی کاروائی کی گئی۔ منتخب اراکین کے نام یہ ہیں۔
1)محمد میراں پوتے ندوی، 2) اقبال پٹھان، 3) اسمٰعیل اکرم، 4) رئیس کندنگوڑا، 5) حذیفہ قاضیا، 6) مولانا شاذان، 7) واثق بافقی، 8) اظہار تونسے، 9)سمیع اللہ برماور، 10) عمران کولا، 11)رضوان احمد گنگاولی، 12) مصدق رکن الدین، 13)وسیم کندنگوڑا، 14) ابرار ائکیری، 15)سھیل گنگاولی، 16) عفان بافقی، 17) نعیم ننّھے۔
مولانا شاذان ندوی کی تلاوت کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوا، مائل ابن سید مشتاق پنمبور نے نعت پیش کی۔ مولوی محمد میراں پوتے ندوی نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔ادارے کے سرپرست مولانا انصار مدنی نے اپنے خطاب میں ایسوسی ایشن کے تحت دینی کاموں پر زور دیا اور نوجوانوں کو قرآن سے جوڑنے کی تاکید کی، مولوی عکراش ندوی سید آدم، اسماعیل (چڑوباپا) ودیگر زمہ داران نے بھی اپنے اپنے تاثرات پیش کئے۔